پیرس سینٹ جرمن کلب کے پاس میرے 55 ملین یورو واجب الادا:فٹبالر ایمباپے
پیرس(سپورٹس ڈیسک )فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کپتان کیلان ایمباپے اور کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنچ فٹبال لیگ (ایل ایف پی) نے فرانسیسی کپتان کیلان ایمباپے اور معروف کلب پیرس سیٹ جرمن کے درمیان معاوضے ، تنخواہ اور بونس کو لیکر ہونے والی لڑائی میں ثالثی کی پیشکش کی ہے ۔فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کپتان کا دعویٰ ہے کہ کلب کے پاس میرے 55 ملین یورو (60.6 ملین ڈالر) واجب الادا ہیں، فٹبالر نے سال 2023 اگست میں یہ رقم معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب فرنچ فٹبال لیگ (ایل ایف پی) کی قانونی کمیٹی اور کیلان ایمباپے کے وکلاء کے درمیان ملاقات ہوئی ہے تاکہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جاسکے ۔