سوشل میڈیا پرایک بلین فالوورز رونالڈو دنیاکی پہلی شخصیت بن گئے

سوشل میڈیا پرایک بلین فالوورز  رونالڈو دنیاکی پہلی شخصیت بن گئے

ریاض(سپورٹس ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک بلین فالوورز رکھنے والے دُنیا کی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔

اس وقت کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام ہینڈل پر 638ملین فالوورز، فیس بُک پر 170 ملین فالوورز، ایکس پر 113 ملین فالوورز، کوائیشو پر 9.4 ملین فالوورز، ویبو پر 7.5ملین فالوورز اور یوٹیوب چینل پر 60.6 ملین سبسکرائبرز ہیں۔رونالڈو نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں پُرستاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک بلین فالوورز حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے ۔ یہ کامیابی ہماری کھیل سے محبت اور مشترکہ جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں