اعظم خان کی بارباڈوس میں پاکستان ڈیوس کپ ٹیم سے ملاقات

اعظم خان کی بارباڈوس میں پاکستان ڈیوس کپ ٹیم سے ملاقات

بارباڈوس(سپورٹس ڈیسک)کریبین کرکٹ لیگ کیلئے بارباڈوس میں موجود قومی کرکٹر اعظم خان نے پاکستان ڈیوس کپ ٹیم سے ملاقات کی۔

اس دوران قومی ٹیم کے رکن اور ٹینس فیڈریشن صدر اعصام الحق نے اعظم خان کو ٹیم کی دستخط شدہ شرٹ تحفے میں دی۔ اس موقع پر اعصام الحق کے والدین بھی موجود تھے ۔ قومی ڈیوس ٹینس ٹیم کے ارکان نے اعظم خان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ ڈیوس کپ ٹیم کے ارکان نے اعظم خان کی اچھی پرفارمنس کیلئے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ان کو ٹینس میچز دیکھنے کی دعوت بھی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں