مودی کا پیرالمپکس میں میڈلز جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹس کے اعزاز میں استقبالیہ

مودی کا پیرالمپکس میں میڈلز  جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹس  کے اعزاز میں استقبالیہ

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیرالمپکس میں میڈلز جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹس سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کی اوراستقبالیہ دیا۔

اس موقع پر مودی کھلاڑیوں کے ساتھ خوش گپیاں کرتے نظر آئے جس کی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔بھارتی حکومت کی جانب سے میڈل ونرز کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق گولڈ میڈلسٹ کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے، سلور میڈلسٹ کو 1 کروڑ 65 لاکھ روپے اور برانز میڈلسٹ کو 99 لاکھ روپے ملیں گے ۔دوسری جانب پاکستانی پیرالمپکس ایتھلیٹ حیدر علی کو ایئر پورٹ پر بھی کوئی اعلیٰ عہدہدار لینے نہ آیا اور وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے دفتر بلا کر صرف رسمی سی ملاقات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں