چنائی ٹیسٹ:بنگلہ دیش 149پر آؤٹ ، بھارت کی 308رنز کی برتری
چنائی (سپورٹس ڈیسک )بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے چنائی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت کے 376 رنز کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 149رنز پر آؤٹ ہوگئی۔۔
جسپریت بمرا نے 4وکٹیں حاصل کیں، بھارت نے دوسری اننگز میں3وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لئے اور اسے مجموعی طور پر 308 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ، میچ کے دوسرے روز مجموعی طور پر 17 وکٹیں گریں۔