کشمیر سپریم لیگ کی لانچنگ تقریب ،شاہدآفری کی بھی شرکت

کشمیر سپریم لیگ کی لانچنگ تقریب ،شاہدآفری کی بھی شرکت

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)کشمیر سپریم لیگ (کے ایس ایل) کی لانچنگ کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، سلیم ملک، کے ایس ایل کے چیئرمین مسعود خان سمیت کھیل، سیاست اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور رانا ثناءﷲ تھے ۔کشمیر سپریم لیگ کا آغاز 4نومبر سے ہو گا، افتتاحی میچ پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جاے گا، لیگ کا پہلا مرحلہ راولپنڈی اور فیصل آباد میں کھیلا جائیگا جبکہ کے ایس ایل کا پلے آف مرحلہ مظفر آباد میں ہو گا۔ لیگ کا فائنل مظفر آباد سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں