امریکی ایتھلیٹ 12 برس بعد اولمپک برانزمیڈل کی حقدار قرار

امریکی ایتھلیٹ 12 برس بعد  اولمپک برانزمیڈل کی حقدار قرار

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) کھیلوں کی ثالثی عدالت نے امریکا کی خاتون ایتھلیٹ کو 12 برس بعد اولمپک برانز میڈل کا حقدار قرار دے دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق دوڑ میں چھٹی پوزیشن پرآنے والی 40 سالہ شینن راوبری لندن اولمپکس 2012 میں خواتین کی 15 سومیٹر کی دوڑ میں اب تیسری پوزیشن پرفائز ہوگئی ہیں۔

عدالت نے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت ثابت ہونے پر10 برس کی پابندی کے ساتھ 2012 سے 2015 کے دوران تاتانیہ کے ریکارڈز مسترد کردیئے ہیں جس کی روشنی میں وہ لندن اولمپکس 2012 کے سلورمیڈل سے محروم ہوگئی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں