سوشل میڈیا مجھ جیسے لوگوں کیلیے خطرناک :سیف علی خان

سوشل میڈیا مجھ جیسے لوگوں کیلیے خطرناک :سیف علی خان

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے سٹار سیف علی خان نے کہاہے کہ میرے جیسے لوگوں کے لیے سوشل میڈیا خطرناک ہے ۔

بھارتی چینل کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں منفی چیزوں میں نہیں پڑنا چاہتا اس لیے سوشل میڈیا سے دور رہتا ہوں۔ میرے خیال میں سوشل میڈیا آپ کا بہت سا وقت لے لیتا ہے جبکہ اسی وقت کو کسی مثبت کام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ میں کبھی کبھار آدھے گھنٹے کے لیے انسٹاگرام دیکھتا ہوں اور اس پرآئے عجیب عجیب پیغامات پڑھتا ہوں۔ میری بیوی مجھے کہتی ہے کہ آپ ٹھیک چیزوں کو فالو نہیں کررہے ۔ سوشل میڈیا کبھی نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے ۔ میں منفی باتوں سے دور رہنا چاہتا ہوں اسی لیے سوشل میڈیا میرے لیے نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں