کور کمانڈر کوئٹہ کی کراٹے چیمپئن شاہ زیب رند سے ملاقات

کور کمانڈر کوئٹہ کی کراٹے چیمپئن  شاہ زیب رند سے ملاقات

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم خان نے کراٹے چیمپئن شاہ زیب رند سے ملاقات کی۔کور کمانڈر نے شاہ زیب رند کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا۔۔

 کہ شاہ زیب رند نے اپنی محنت اور لگن سے نہ صرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ نوجوان نسل کیلئے ایک مثبت مثال قائم کی۔انہوں نے شاہ زیب رند کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا۔اس موقع پر شاہ زیب رند نے حوصلہ افزائی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں