آئی پی ایل :کھلاڑیوں کی جیبیں پیسوں سے بھرنے کی تیاری

آئی پی ایل :کھلاڑیوں کی جیبیں پیسوں سے بھرنے کی تیاری

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کی جیبیں پیسوں سے بھرنے کی تیاری کرلی گئی ۔۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری اور آئی سی سی کے نو منتخب سربراہ جے شاہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل 2025 کھیلنے والے کرکٹرز کیلئے فی میچ 7.5 لاکھ سے 1 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے (یعنی 48 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزار سے زائد) تک میچ فیس ملے گی جبکہ فرنچائز سیزن کیلئے میچ فیس کے طور پر 12.60 کروڑ روپے مختص کرے گی۔فی الحال، کھلاڑیون کو معاہدے اور پلیئنگ الیون کا حصہ ہونے پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ کا ایک حصہ دیا جاتا ہے تاہم اب میچ فیس کی مد میں بھاری معاوضہ بھی ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں