ملتان :پی سی بی انگلش تماشائیوں کیلئے رہائش کا بندوبست خود کریگا

ملتان :پی سی بی انگلش تماشائیوں کیلئے رہائش کا بندوبست خود کریگا

ملتان(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ انگلش تماشائیوں کیلئے رہائش کا بندوبست خود کرے گا ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلاٹیسٹ 7اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا ۔۔

مگرانگلینڈ فینز ہوٹل بکنگ منسوخی پر ناراض ہوگئے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ ا نگلینڈ کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان کے کرکٹ فینز کی رہائش کے انتظامات میں خود ہی مصروف ہوگیا، ذرائع کاکہنا ہے کہ انگلینڈ کے معروف فینز گروپ بارمی آرمی نے ملتان ٹیسٹ میچ کیلئے 3 ماہ قبل ہوٹل کی بکنگ کروائی ،اس وقت 7 اکتوبر سے واحد ٹیسٹ میچ شیڈول تھا لیکن اب ملتان میں 2 ٹیسٹ میچز رکھے گئے ہیں اور پی سی بی نے دونوں ٹیموں اور دیگر لاجسٹک عملے کیلئے شہر کے 2 بڑے ہوٹل خود ہی بک کروالئے اور انفرادی بکنگ منسوخ کروا دی ہے ، پاکستان ٹیم آج اور انگلش ٹیم یکم اکتوبر کو ملتان پہنچے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں