جے سوریا کو سری لنکا کی ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

جے سوریا کو سری لنکا کی ٹیم کا فل  ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کرکٹ نے سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سری لنکن میڈیا کے مطابق سنتھ جے سوریا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھا رہے تھے ۔

سنتھ جے سوریا کی نئی مدت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد شروع ہو گی۔سنتھ جے سوریا کی کوچنگ میں سری لنکن ٹیم بھارت کو ون ڈے سیریز میں شکست دے چکی ہے اور انگلینڈ کو انکے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کر چکی ہے ۔

جبکہ نیوزی لینڈکوبھی ٹیسٹ سیریز ہراچکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں