گرلز سپورٹس کارنیوال کا 18اکتوبرسے اسلام آباد میں آغاز

گرلز سپورٹس کارنیوال کا 18اکتوبرسے اسلام آباد میں آغاز

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وفاقی وزارتِ تعلیم کے زیراہتمام تین روز ہ گرلزسپورٹس کارنیوال2024-25کا انعقاد 18سے 20اکتوبرتک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا،جس میں آزاد جموں وکشمیر اورگلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر سے 4ہزارطالبات مختلف کھیلوں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، فٹ بال، ٹیبل ٹینس، ٹینس اور والی بال کے انفرادی وٹیم ایونٹس میں حصہ لیں گی۔۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار گرلز سپورٹس کے میگا ایونٹ میں صرف خواتین بطورٹیکنیکل آفیشلز فرائض سرانجام دیں گی۔ وزارت تعلیم کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری وچیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے اشتراک سے ہونے والے گرلز سپورٹس کارنیوال کا مقصد طالبات میں کھیلوں کو فروغ دینا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے قومی سطح پر پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ،کھلاڑیوں کواعلیٰ ترین سہولیات اور انفراسٹرکچر مہیا کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں