کرکٹررضاحسن کی ہندولڑکی سے منگی ،جلدمسلمان ہونے کاعندیہ

کرکٹررضاحسن کی ہندولڑکی سے منگی ،جلدمسلمان ہونے کاعندیہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارت سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم لڑکی پوجا سے منگنی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ رضا حسن اور پوجا کی منگنی نیویارک میں ہوئی اور دونوں کی شادی آئندہ برس فروری میں ہوگی۔ منگیتر کے غیر مسلم ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رضا حسن نے کہاکہ پوجا مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور جلد ہی مسلمان ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ رضا حسن اب پاکستان کوچھوڑ کر امریکا منتقل ہوچکے ہیں، وہ ایک ون ڈے اور 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں