سچن ٹنڈولکر کی 13سال بعد کرکٹ میں واپسی

سچن ٹنڈولکر کی 13سال  بعد کرکٹ میں واپسی

ممبئی(سپورٹس ڈیسک ) بھارت کے لیجنڈ بیٹسمین سچن ٹنڈولکر ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

میڈیا کے مطابق بھارت میں انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ کے نام سے ٹی 20 ٹورنامنٹ کا انعقاد نومبر 2024 میں ہوگا جس میں سچن ٹنڈولکر سمیت چھ ممالک کے ریٹائرڈ کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے ۔سچن ٹنڈولکر آئی ایم ایل کے افتتاحی سیزن میں 13برس بعد بلے بازی کریں گے ۔ لیگ میں حصہ لینے والے ممالک میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں