ٹیسٹ رینکنگ:بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی

ٹیسٹ رینکنگ:بابر اعظم  کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی

دبئی(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔جس کے مطابق پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 12 ویں نمبر پر آگئے۔۔

 جبکہ محمد رضوان ایک درجے ترقی کے ساتھ ٹیسٹ بلے بازوں میں 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔بولرز کی رینکنگ بھارت کے جسپریت بمراہ نے ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی جبکہ انکے ہم وطن روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر چلے گئے ۔بنگلا دیش کے مہدی حسن چار درجے چھلانگ لگاکر 18 ویں اور شکیب پانچ درجے بہتری کے بعد 28 ویں نمبر پر آگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں