ملتان :قومی کرکٹرزگرمی سے بے حال ،کوچزمیدان میں ہی نہ آئے

ملتان :قومی کرکٹرزگرمی سے بے حال ،کوچزمیدان میں ہی نہ آئے

ملتان (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ملتان سٹیڈیم میں 7اکتوبر سے شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی کرکٹرز نے مسلسل دوسرے روز پریکٹس کی اورگرمی سے بے حال ہوگئے اورکوچزنے میدان کارخ ہی نہ کیا ۔۔۔

جبکہ انگلش ٹیم آج صبح 10بجے پریکٹس کیلئے میدان میں اترے گی ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح دس بجے قومی کھلاڑیوں نے ٹریننگ کاآغازکیا ۔ بدھ کی سہ پہر کی ٹریننگ میں کھلاڑیوں کو گرمی نے جھلسادیاتھالیکن گزشتہ روز صبح 10 بجے ہی شدید گرمی اورحبس تھا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو باربار وقفہ لیناپڑا،پاکستانی ٹیم نے دن کاآغاز سٹیڈیم کے تین چکر لگاکرکیا۔دوسرے چکرمیں ہی کھلاڑیوں کی حالت غیرہونے لگی جس کے بعد وقفہ کرلیاگیا۔ وقفہ کے بعد کھلاڑیوں نے بیٹنگ پریکٹس کی جبکہ فیلڈ میں صرف ایک بیٹسمین اورایک باؤلرتھا،کوچز بھی میدان میں نہیں آئے جبکہ باقی تمام کھلاڑی انضمام الحق انکلیوژرکیسامنے چھاؤں میں کھڑے رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں