محمد وسیم نے رینکنگ فائٹ میں جارجین باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

محمد وسیم نے رینکنگ فائٹ میں جارجین باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں جارجین باکسر کو ناک آؤٹ کردیا۔

جارجیا کے جابا میمیشیشی کو تیسرے راؤنڈ میں محمد وسیم نے ناک آؤٹ کیا۔یہ پاکستانی باکسر کے کیریئر کی تیرہویں پروفیشنل کامیابی ہے ، محمد وسیم نے نویں مرتبہ حریف کو ناک آؤٹ کیا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستانی باکسر کا 15 پروفیشنل باوٹس میں 2۔13 کا ریکارڈ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں