سابق بھارتی کرکٹرسلیل انکولا کی والدہ کی گلا کٹی لاش برآمد

سابق بھارتی کرکٹرسلیل انکولا  کی والدہ کی گلا کٹی لاش برآمد

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی کرکٹر سلیل انکولا کی والدہ کی گھر سے گلا کٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ سلیل انکولا کی والدہ پونے میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں، ان کا گلا کٹا ہوا تھا اور زخم بظاہر ‘خود سے لگائے ہوئے ’ معلوم ہوتے ہیں۔77 سالہ مالا اشوک انکولا کی لاش پر بھات روڈ کے علاقے میں ان کے فلیٹ سے دوپہر کے وقت ملی۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ان کی ملازمہ فلیٹ پر کام کرنے کیلئے آئی اور دروازہ نہ کھلنے پر اس نے ان کے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔یاد رہے کہ سلیل انکولا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ نومبر 1989 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، جس میں انہوں نے صرف دو وکٹیں لی تھیں، مگر اس کے بعد وہ کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں