انگلش پیسر گس ایٹکنسن پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے پرجوش

انگلش پیسر گس ایٹکنسن پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے پرجوش

ملتان (سپورٹس رپورٹر)انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر گس ایٹکنسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے کافی پْرجوش ہوں۔۔۔

 یہاں آکر بڑی خوشی ہوئی، اس سے پہلے پی ایس ایل کیلئے ایک بار پاکستان آچکا ہوں۔میڈیا سے گفتگو میں گس ایٹکنسن نے کہا کہ یہاں کے موسم سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کی کیونکہ ظاہر سی بات ہے انگلینڈ کی نسبت یہاں کا موسم کافی گرم ہے ۔ ابھی میں نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کس کھلاڑی کو ٹارگٹ کرنا ہے مگر یہ ایک اچھا ٹیسٹ ہوگا، میں زیادہ سے زیادہ وکٹس لینے اور رنز بنانے کی کوشش کروں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں