پاکستانی باکسر حامد خان برٹس ٹائٹل باکسنگ فائٹ کے فاتح
برمنگھم (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے باکسر حامد خان سواتی نے برٹش ٹائٹل باکسنگ فائٹ جیت لی ،حامد خان نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہونیوالی مڈل ویٹ ٹائٹل فائٹ میں کامیابی حاصل کر کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔
حامد خان سواتی کا کہنا تھا کہ حکومت مجھے سپانسر کرے اوور سپورٹ کر ے تاکہ مزید ٹائٹل پاکستان کے لئے جیت سکوں ۔ مانسہرہ کے نواحی گاؤں ڈھوڈیال سے تعلق رکھنے والے نوجوان حامد خان سواتی نے ذاتی کاوشوں سے ایونٹ میں رسائی حاصل کی اور فائنل مقابلے میں ہیریسن گرانٹ کو شکست دیکر برٹش ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ حامد خان کا کہناتھاکہ ٹائٹل جیتنے کیلئے بہت محنت کی ،میں ایسے کئی کارنامے کرنا چاہتاہوں ۔