انعام الحق ملک نے 10واں چیف آف نیول سٹاف گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

 انعام الحق ملک نے 10واں چیف آف  نیول سٹاف گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی گالف کلب کے انعام الحق ملک نے 10واں چیف آف دی نیول سٹاف امیچورز نیٹ شیلڈ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مہمان خصوصی وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے انہیں ٹرافی سے نوازا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ، پاک بحریہ نوجوانوں کو گالف اور دیگر کھیلوں کی تربیتی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں