عبداللہ شفیق ملتان سٹیڈیم کی وال آف فیم کا حصہ بن گئے

عبداللہ شفیق ملتان سٹیڈیم کی وال آف فیم کا حصہ بن گئے

ملتان(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق ملتان سٹیڈیم کی وال آف فیم کا حصہ بن گئے ۔۔

 قومی بیٹر عبداللہ شفیق نے پاکستان انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن مشکل وقت میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلی اور کپتان کے ساتھ مل کر طویل پارٹنر شپ کی بنیاد رکھ کر اپنی سنچری مکمل کی ، جس پر ملتان سٹیڈیم میں بنی ’وال آف فیم‘ کے ریکارڈ باکس پر اپنا نام لکھا اور دستخط ثبت کیے ۔علاوہ ازیں انہوں نے کہاکہ ٹیم اچھی پوزیشن میں ہے ، ملتان کا موسم خاصا گرم ہے ۔ یہاں کی پچ وقت کے ساتھ چیلنجنگ بنتی جائے گی اور سپنرز کو مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں