انگلش باؤلنگ کوچ جمی اینڈرسن کو گالف کھیلتے کی تصویر پوسٹ کرنا مہنگی پڑگئی

انگلش باؤلنگ کوچ جمی اینڈرسن کو گالف کھیلتے کی تصویر پوسٹ کرنا مہنگی پڑگئی

ملتان(سپورٹس رپورٹر) انگلش باؤلنگ کوچ جمی اینڈرسن کو گالف کھیلتے کی تصویر پوسٹ کرنا مہنگی پڑگئی، ہم وطنوں کی تنقید کے بعد ملتان پہنچ گئے ۔

گزشتہ روز انگلینڈ کا بالنگ سکواڈ ناکام ہوا اور پورا دن پاکستانی بیٹرز کا نام رہا اور جلتی پر تیل کا کام ان کی گالف کھیلنے کی تصویر نے پورا کردیا، وہ اس وقت سکاٹ لینڈ میں موجود تھے ۔ ان کی گالف کھیلنے کی تصویر اور انگلش ٹیم کی کارکردگی میڈیا باکس میں موجود برطانوی صحافیوں کو سیخ پا کردیا، جس پر انہوں نے رپورٹ کیا کہ یہاں(ملتان) میں انگلش کرکٹ مشکل میں اور ان کو گولف کھیلنے سے فرصت نہیں ہے ، جس پر فوری طور پر دستیاب فلائٹ سے ملتان پہنچ گئے اور ٹیم کو جوائن کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں