شائقین کی عدم دلچسپی، اہم انکلوژرز کا داخلہ مفت کردیا گیا

 شائقین کی عدم دلچسپی، اہم انکلوژرز کا داخلہ مفت کردیا گیا

ملتان (سپورٹس رپورٹر ) پاک انگلینڈپہلے ٹیسٹ میچ کے دوران شائقین کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے شائقین کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

 پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شائقین کرکٹ کیلئے میچ کا تیسرا اور چوتھا روز فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز میں شائقین کرکٹ کیلئے فری کردیا گیا ہے ۔قبل ازیں ٹیسٹ کے دوسرے روز دورانِ کمنٹری انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ایتھرٹن نے شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ سٹیڈیم میں تماشائیوں سے زیادہ سکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں