مجھے ڈاکٹرز نے چیمپئن شپ بھول جانے کا کہا تھا:ماحور شہزاد

مجھے ڈاکٹرز نے چیمپئن شپ بھول  جانے کا کہا تھا:ماحور شہزاد

لاہور(سپورٹس ڈیسک )مسسلسل 8 ویں مرتبہ نیشنل بیڈ منٹن چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والی اولمپئن ماحور شہزاد نے کہاہے۔۔

 کہ میں کچھ عرصہ پہلے بیٹی کی ماں بنی ہوئی ہوں، مجھے 4 ماہ تک ٹریننگ کرنے سے سختی سے منع کیا گیا تھا اور مجھے ڈاکٹرز نے چیمپئن شپ بھول جانے کا کہا تھا لیکن میں آسانی سے ٹائٹل کسی دوسرے کے ہاتھ میں جانے نہیں دینا چاہتی تھی۔

 

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل چیمپئن شپ سال میں ایک بار ہوتی ہے ، اس لیے میں ہر صورت یہ ایونٹ کھیلنا چاہتی تھی تاکہ ٹائٹل کسی اور کے پاس نہ جانے دوں۔ اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میں چاہے ہاروں مگر مجھے چیمپئن شپ میں حصہ لینا ہے اور اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہے جس میں مجھے کامیابی ملی اور مسلسل 8 ویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے پر بہت خوش ہوں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب میرا پلان ورلڈ رینکنگ کو بہتر کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں