پلان کے مطابق کھیل رہے ، زیادہ سکور بنانے کی کوشش کرینگے :بین ڈکٹ

پلان کے مطابق کھیل رہے ، زیادہ سکور  بنانے کی کوشش کرینگے :بین ڈکٹ

ملتان (سپورٹس رپورٹر )انگلینڈکے اوپنربیٹر بین ڈکٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پلان کے مطابق کرکٹ کھیل رہے ہیں۔۔

 ملتان کی پچ پر زیادہ سے زیادہ سکور بنانے کی کوشش کرینگے ۔ پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوو روٹ پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کر رہے ہیں،جو روٹ آج بھی ایسے ہی محنت کرتے ہیں جیسے پہلے کرتے تھے ، ان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا اعزاز کی بات ہے ۔ میرا انگوٹھا ڈس لوکیٹ ہوا جو بہت تکلیف دہ تھا، دوسرے روز اگر ہمارے تین چار کھلاڑی آوٹ ہو جاتے تو ہمیں پلان تبدیل کرنا پڑتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں