انگلش بولر اولی سٹون شادی کیلئے ٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ

انگلش بولر اولی سٹون شادی کیلئے  ٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ

ملتان (سپورٹس رپورٹر)انگلش فاسٹ بولر اولی سٹون اپنی شادی کرنے کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے ۔

اولی سٹون کو ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا،تاہم بدھ کو اولی سٹون انگلینڈ روانہ ہوگئے ، ان کی شادی ہفتے 12اکتوبر کو طے ہے ۔

 اولی سٹون نے کہا کہ ان کی منگیتر شادی کو ری شیڈول کرنے کو تیار تھیں لیکن میں نے اصرار کیا کہ جس تاریخ کو شادی طے ہے ، اسی دن ہم شادی کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں