موجودہ پلیئرزپاکستان کی نمائندگی کے قابل نہیں:شعیب اختر

 موجودہ پلیئرزپاکستان کی نمائندگی  کے قابل نہیں:شعیب اختر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں موجود کرکٹرز ملک کی نمائندگی کرنے کے قابل نہیں۔۔

 آپ جو بو رہے ہیں وہی کاٹ رہے ہیں، کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن انگلینڈ کی ٹیم ہوم کنڈیشنز میں آپکے خلاف 800+ رنز بنارہی ہے ، بنگلہ دیش آپکو سیریز میں شکست دے کر جارہا ہے ، یہ نہایت ہی مایوس کن صورتحال ہے ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں، کیونکہ ایسی کرکٹ سے پاکستانی فینز دور ہورہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں