ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائیگا

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ  اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائیگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو ٹیم پاکستان بھجوانے کے لیے وزارت کھیل اور حکومت سے این او سی کا انتظار ہے ۔

پاکستان پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، اس سے قبل ہونے والے تینوں ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کر چکا ہے جس میں سے دو مرتبہ بھارت اور ایک مرتبہ بنگلہ دیش ٹیم چیمپئن بن چکی ہے ۔دوسری جانب بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 26 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں