انڈر 19ویمنز ٹی20ٹورنامنٹ آج سے لاہور میں شروع

انڈر 19ویمنز ٹی20ٹورنامنٹ آج سے لاہور میں شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر)انڈر 19 ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ آج سے ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں شروع ہوگا۔

پانچ ٹیمیں چیلنجرز، کانکررز، انونسیبلز ، سٹارز اورسٹرائیکرز ڈبل لیگ فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی، ہر ٹیم کو آٹھ میچ کھیلنے ہیں۔دو ٹاپ ٹیمیں 3 نومبر کو فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ایونٹ کے تمام 21 میچز لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے اورہر روز دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ دن کا پہلا میچ صبح 9 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرے میچ کی پہلی گیند دوپہر ایک بجے کرائی جائے گی۔ٹورنامنٹ میں 75 کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے ، ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم گیارہ لاکھ روپے رکھی گئی ہے ۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ روپے اور رنرز اپ کو تین لاکھ روپے ملیں گے ۔ اس ٹورنامنٹ سے نوعمر کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے اور اس سال کے آخر میں ہونے والے اے سی سی انڈر 19 ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اور جنوری 2025 میں ملائیشیا میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم میں شامل ہونے کا موقع مل سکے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں