بابر کو ڈراپ نہیں کیا گیا آرام دیا گیا:اظہر محمود
ملتان(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے با لنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ میچ زیادہ سکور بنانے سے نہیں وکٹ لینے سے جیتے جاتے ہیں۔۔
اس لئے بالر پرانحصار کرنے کافیصلہ کیا ہے ،پچ وہی کیوں رکھی ہے ،اس کے پیچھے ایک ہی وجہ ہے کہ ہم 20 وکٹیں لیں اور میچ جتیں،سپنرزکیلئے زیادہ مواقع ہونگے ۔ ٹیم میں تبدیلیاں ضروری تھیں۔پاکستان کے ایف ٹی پی میں اتنی زیادہ کرکٹ آرہی ہے ،اس لئے سلیکٹرز نے بابر کو آرام دیا۔پاکستان کے بالنگ کوچ اظہر محمود نے بابر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ نمبر ون بیٹر ہیں۔ان کو ڈراپ نہیں کیا گیا آرام دیا گیا۔آگے اپریل تک کرکٹ ہی ہے وہ واپسی کریں گے ،ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ یکدم سارے تجربہ کار پیسرز کو نکالنا مشکل تھا لیکن آپ گزشتہ سال کے تمام ٹیسٹ میچز کے نتائج دیکھیں۔20 وکٹیں نہیں لے پارہے تھے ۔اب تبدیلی کی ہے ۔سپنرز سے اس بار زیادہ توقع ہے ۔نسیم کو کچھ پرابلم تھے اورشاہین کافی کرکٹ کھیل چکے تھے ۔اگر دیکھیں تو تبدیلی ایک ہی ہے ۔بابر کی جگہ ایک تبدیلی ہے ۔ پیسرز کی جگہ سپنر لے لئے ۔ہمارا نہیں خیال کہ ہم نے بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔ پچز کی تیاری مرضی کی کررہے تھے ۔نتائج نہیں ملے ۔رنز کرنے سے میچ جیتے نہیں ڈرا کئے جاتے ہیں۔میچ 20 وکٹ لینے سے جیتے جاتے ہیں۔