ویمن ٹی 20 ورلڈکپ ،قومی ٹیم ایونٹ سے باہر

ویمن ٹی 20 ورلڈکپ ،قومی ٹیم ایونٹ سے باہر

دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 110 رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس 28، بروکلے ہالیڈے 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، ندا ڈار اور عمیمہ سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں یہ میچ نیوزی لینڈ نے 54 رنز سے جیت لیا اور پاکستان ویمن ٹیم ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔سیمی فائنل میں رسائی کے لیے قومی ٹیم کو یہ میچ بڑے مارجن سے جیتنا تھا جب کہ گزشتہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔یاد رہے کہ بھارت نے 106 رنز کا آسان ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں