بربادی کا ذمہ دار عثمان واہلہ قرار پی سی بی اجلاس کی اندرونی کہانی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے ۔۔
کہ اجلاس میں مینٹورز اور سلیکٹرز نے شرکت کی تھی، حالیہ خرابیوں کا ذمہ دار ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو ٹھہرایا گیا، پچز کی ذمہ داری ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی ہے ۔ انہوں نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے شعبہ انٹرنیشنل کا نیا سربراہ لانے کا فیصلہ کرلیا۔اجلاس میں فزیو کلف ڈیکن، سٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ڈریکس سائمن کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے اور کہا گیا کہ عرصہ دراز سے ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں فٹنس کا گراف گر رہا ہے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ کرکٹرز فٹنس پر کوئی کام نہیں ہوا۔