ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ  میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے شاہ زیب خان نے ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے 54 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد فلپائن کے کالمبا کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔

پہلے راؤنڈ میں کالبا نے شاہ زیب کیخلاف 6 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے راؤنڈ میں شاہ زیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10-3 اور تیسرا راؤنڈ 18-0 سے جیت کر پاکستان کیلئے ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں