انگلش کرکٹرز گالف کی سہولت سے خوش، ملتان میں دل لگ گیا

انگلش کرکٹرز گالف کی سہولت سے خوش، ملتان میں دل لگ گیا

ملتان (سپورٹس رپورٹر )تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان میں موجود انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ملتان میں اپنے قیام سے بہت خوش ہیں اور۔۔۔

 ان کا یہاں دل لگ گیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مہمان ٹیم شہر سے باہر ایک گالف کورس کے ہوٹل میں قیام پذیر ہے ۔ ترجمان انگلینڈ ٹیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیام ہمیشہ خوشگوار رہا ہے ،اس مرتبہ گالف کورس میں رہائش کی وجہ سے وہ زیادہ خوش ہیں۔ سکواڈ کے اراکین کسی بھی وقت گالف کھیلنے جا سکتے ہیں، گروپس میں اراکین نائٹ گالف سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور یہاں لمبی واک کی سہولت بھی کسی رکاوٹ کے بغیر میسر ہے ۔ تمام کھلاڑی خوشگوار موڈ میں اور تازہ دم رہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں