ہوم گراؤنڈ پر 24سال بعد آف سپنر کی 5وکٹیں

ہوم گراؤنڈ پر 24سال  بعد آف سپنر کی 5وکٹیں

ملتان (سپورٹس رپورٹر )قومی ٹیم آف سپنر ساجد خان نے ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پانچ وکٹیں لیکر 24 سال پرانا جمود توڑ ڈالا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ساجد خان نے انگلش بیٹرز کو پریشان کردیا اور انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ گزشتہ روز کھیل کے اختتامی سیشن میں محض 10 گیندوں پر انگلش ٹیم کے 3 پلئیرز کا شکار کیا تھا۔ ساجد خان 24 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف سپنر بن گئے ہیں ، اس سے قبل راولپنڈی سٹیڈیم میں انگلینڈ کیخلاف ہی ثقلین مشتاق نے ہوم گراؤنڈ پر سال 2000 میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں