راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بھی سپن فرینڈلی پچ بنانے کی تیاری

راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بھی سپن فرینڈلی پچ بنانے کی تیاری

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کیلئے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بھی سپن فرینڈلی پچ بنانے کی تیاری شروع کردی۔

سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید سمیت سلیکٹرز کی ٹیم معروف پچ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ سے ملاقات کیلئے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچے ، جس کا مقصد سپن فرینڈلی پچ بنوانا تھا تاکہ قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج اٹھاسکے ،ذرائع کے مطابق سلیکٹرز پنڈی ٹیسٹ کی پچ سے بھی ہوم ایڈوانٹیج لینے کے خواہشمند ہیں، سلیکٹر عاقب جاوید پنڈی ٹیسٹ کی پچ پربھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور انہوں نے پنڈی سٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کو خصوصی ہدایات دے دیں ہیں۔ تیسرے ٹیسٹ کیلئے روایت سے ہٹ کر پچ بنانے کی کوشش کی جائے گی، پچ کو ہرممکن ڈرائی رکھنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ سکوائر کو بھی ڈرائی رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں