شکست کے بعد برطانوی ٹیم مینجمنٹ اورمیڈیاپچ پر برس پڑا

شکست کے بعد برطانوی ٹیم  مینجمنٹ اورمیڈیاپچ پر برس پڑا

ملتان (سپورٹس رپورٹر) ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد برطانوی ٹیم مینجمنٹ اورمیڈیاپچ پر برس پڑا، انگلینڈ کرکٹ مینجمنٹ نے اپنے بورڈ حکام سے بھی شکایت کی جو اتفاق سے ملتان میں موجود ہیں۔

برطانوی میڈیا نے بھی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور اسکے فیصلے کے خلاف بولنا شروع کردیا کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ مسلسل دوسرا ٹیسٹ پہلے والے ٹیسٹ کی استعمال شدہ پچ پر کھیلا گیا ہو لیکن پاکستان نے یہ کیا،جیتنے کیلئے غیر اخلاقی حربہ استعمال کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں