چیمپئنز ٹرافی کیلئے واپس پاکستان آنے کے منتظر :رچرڈ گولڈ

چیمپئنز ٹرافی کیلئے واپس پاکستان آنے کے منتظر :رچرڈ گولڈ

ملتان (سپورٹس رپورٹر )انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کیلئے واپس پاکستان آنے کے منتظر ہیں۔ سی او او پی سی بی سلمان نصیر کیساتھ رکن عالم کے مزار پر گفتگو کرتے ہوئے۔۔

 رچرڈ گولڈ نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں یہ میرا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے ، ہمارا بہت خیال رکھا گیا، جس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمارے کھلاڑی اور یہاں آئے ہوئے انگلینڈ کے کرکٹ فینز بھی بہت انجوائے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان کے مزار سمیت پاکستان کا دورہ کرنا اچھا تجربہ رہا۔یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن اور سی ای او رچرڈ گولڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے ملتان آئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں