ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

مسقط(سپورٹس ڈیسک )پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ٹی20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیاکپ میں آج اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔گزشتہ روز سے شروع ہونے والا ۔۔

ٹورنامنٹ مقسط کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے ۔پاکستان شاہینز گروپ بی میں بھارت اے ، متحدہ عرب امارات اور میزبان عمان کے ساتھ ہے جبکہ گروپ اے میں بنگلہ دیش اے سری لنکا اے ہانگ کانگ اور افغانستان اے شامل ہیں۔

محمد حارث کی قیادت میں پاکستان شاہینز ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان عمان سے مقابلہ کرے گی جبکہ اس کا تیسرا گروپ میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں