ماسٹرپینٹس نے پنک پولو کپ ٹائٹل جیت لیا

ماسٹرپینٹس نے پنک  پولو کپ ٹائٹل جیت لیا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک ) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پنک پولو کپ 2024 کا فائنل ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 7-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فائنل سے قبل گرلز کا ایگزی بیشن میچ کھیلا گیا جس کے بعد پاکستان کے پہلے بڑے اینمل ہسپتال راؤنڈ لیک ہسپتال کا افتتاح ہوا، پھر نیزا بازی کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔ فائنل میچ میں ماسٹر پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 7-5 سے ہرا کر پنک پولو ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں