ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ مستعفی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور اختیارات میں کمی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔۔
جبکہ پاکستان سپر لیگ کے ڈائریکٹر صہیب شیخ نے بھی راہیں جدا کرلیں۔تانیہ ملک 2021 سے بحیثیت سربراہ ویمن ونگ فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اختیارات میں کمی اور پھر ویمن ٹیم کی پے در پے شکست ان کے استعفے کا سبب بنی۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے ڈائریکٹر صہیب شیخ نے بھی پی سی بی سے راہیں جدا کرلی۔ صہیب شیخ 2016 سے 2019 پی سی بی سے منسلک رہے اور 13 ماہ قبل انہوں نے دوبارہ پی سی بی جوائن کیا تھا ۔