مارشل آرٹس مقابلے پاکستان کے نام، بھارتی فائٹرز بے بس
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے اپنے نام کرلیے۔۔۔
بھارتی فائٹرز پاکستان فائٹرز کے سامنے بے بس نظر آئے ۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے ہال میں آئی ٹی ایف تھری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ بینٹم ویٹ ٹائٹل مقابلے میں پاکستان کے رفیق آفریدی نے بھارت کے پردیپ کو شکست سے دو چار کیا جبکہ فیدر ویٹ ٹائٹل مقابلے میں پاکستان کے رضا نے بھارت کے روی کو مات دیکر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستانی فائٹرز بلال حسین، حاذق چانڈیو، زاہد خان، اعجاز احمد اور مجاہد بیگ نے بھی بھارتی فائٹرز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ا افغانستان کے خلاف ہونے والی تین فائٹس میں پاکستان کے صرف مصعف آصف نے کامیابی اپنے نام کی۔