امریکا کھیلوں کی سفارت کاری کو ترجیح دیتا :محکمہ خارجہ
واشنگٹن(سپورٹس ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کا پاکستان آنے سے انکار پر امریکا کا بیان سامنے آگیا،امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہاکہ امریکا کھیلوں کی سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے ۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کر سکتے ہیں۔