پی ایس بی نے پی ایف ایف کا جواب مسترد کردیا

پی ایس بی نے پی ایف ایف کا جواب مسترد کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سوال گندم، جواب چنا، پی ایس بی نے پی ایف ایف کا جواب مسترد کردیا،پی ایس بی نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے اقدامات پر سوال اٹھائے تھے ۔

 پی ایس بی کے اس معاملے پر 11 نومبر بھجوائے گئے خط پر پی ایف ایف نے 13 نومبر کو جواب بھیجا تھا۔پی ایس بی نے خط میں کہا کہ جواب میں متعلقہ نکات پر جواب دینے کے بجائے سطحی نوعیت کی باتیں تحریر کردی گئی ہیں۔ پی ایف ایف نے 5 نومبر کو کانگریس طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، 13 نومبر کو صوبائی الیکشن کے نتائج جاری کئے ۔ ہارون ملک کا خود کو چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی کے بجائے صدر پی ایف ایف کہنا فیفا مینڈیٹ سے تجاوز کرنا ہے ۔ہم فیڈریشنز کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن خود مختاری کے ساتھ شفافیت بھی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں