فیڈرل ویمن باسکٹ بال ٹورنامنٹ ڈریم ٹیم نے جیت لیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)فیڈرل ویمن باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ڈریم ٹیم نے جیت لیا، فائنل میں ڈریم ٹیم نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت وارئرز کلب کو 20کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے شکست دی۔
فاتح ٹیم کی طرف سے ماریہ سورتگر نے 10، حمنا روہی نے 8پوائنٹس سکور کے جبکہ وارئرز کلب کی طرف سے نور فاطمہ 10پوائنٹس سکور کر سکی۔ فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان میں فرانس کے سفیر نکلولس گیلی تھے ۔