بھارتی بلائنڈ ٹیم کے نہ آنے سے پاکستان کو ایک کروڑ کا نقصان

بھارتی بلائنڈ ٹیم کے نہ آنے سے پاکستان کو ایک کروڑ کا نقصان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے ایک کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ اگلے سال بھارت میں شیڈول ویمنز بلائنڈ ورلڈکپ کی دوسرے ملک منتقلی پر زور لگائیں گے ، انڈیا آئے یا نہ آئے ، بلائنڈ ورلڈکپ پاکستان میں ہی ہوگا۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔افغانستان،جنوبی افریقہ کے بعد سری لنکن ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی پاکستان کی مہمان بنیں گی۔پاکستان بلائنڈ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ 2022 میں بھارت نے ویزے نہ دے کر ہمیں شرکت سے محروم کیا، اب اپنی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی، ایسا کب تک چلے گا، ہم یہ معاملہ ورلڈ بلائنڈ کونسل کے اجلاس میں اٹھائیں گے ۔کھیلوں کو سیاست سے الگ نہیں کریں گے تو تمام ممالک کا شدید نقصان ہوگا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سپیشل لوگوں کا خصوصی خیال رکھنا ہوتا ہے اور انہیں یکساں مواقع فراہم کرنا ہیں۔ ایک بات طے ہے کہ کب تک ہم انڈین کے ہاتھوں بلیک میل ہوتے رہیں گے ۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ بھارتی حکومت جہاں چاہے ، ہم کھیلنے پہنچ جائیں اور وہ نہ آئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں