چیمپئینز ٹرافی:پاک بھارت بورڈزمیں ٹیلیفونک رابطے کا امکان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ سیکرٹری جے شاہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہونے کاقوی امکان ہے ۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے۔۔
کہ چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت ہوسکتی ہے ، بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ اِن دنوں آئی سی سی ہیڈکواٹرز کے دورے پر ہیں جہاں وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے ۔ دونوں اعلیٰ بورڈ عہدیداروں کے درمیان گفتگو کے بعد ٹورنامنٹ کے شیڈول، بھارتی ٹیم کی آمد اور ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہوسکتی ہے ۔دوسری جانب بھارتی بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان نے بھی دوٹوک موقف اپناتے ہوئے ٹورنامنٹ کی میزبانی سے پیچھے نہ ہٹنے اور ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے پر قائم ہے ، جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تاخیر ہورہی ہے ۔ادھر شیڈول جاری کرنے کی ڈیڈلائن گزرنے پر براڈکاسٹنگ کمپنی نے دھمکی دی کہ اگر آئی سی سی ایونٹ کا شیڈول اور اپنے مطالبات پورے نہ کیے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ یکم دسمبر کو بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ، آئی سی سی چیئرمین کے طور پر چارج سنبھالنے سے معاملات حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ اسکے بعد بھارت نے اگلے 3 ایونٹس ہوسٹ کرنے ہیں جس میں پاکستانی حکومت ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کرسکتی ہے اور اسکا نقصان آئی سی سی کو ہوگا۔