دوسری قومی ویمن لیکروس چیمپئن شپ 12 دسمبر سے شروع ہوگی

دوسری قومی ویمن لیکروس چیمپئن  شپ 12 دسمبر سے شروع ہوگی

پشاور(سپورٹس ڈیسک ) دوسری قومی ویمن لیکروس چیمپئن شپ 12 دسمبر سے ایبٹ آباد میں شروع ہو گی ۔۔

جس میں ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لیں گی ۔چیمپئن شپ میں غیر ملکی مندوبین بھی شرکت کر ینگے ، اس سلسلہ میں کمشنر ہزارہ ریجن سید ظہیر السلام نے کہا ہے کہ کھیل مایوسی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایبٹ آباد قدرتی نظاروں سے مالا مال خطہ ہے یہاں ملک بھر سے سیاحوں کی طرح کھیل سے وابستہ کھلاڑی بھی رخ کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں